ملالہ یوسف زئی دنیا کی دوسری مقبول ترین خاتون

برطانوی ادارے ’’یوگوو‘‘ کی جانب سے دنیا کی مقبول ترین خواتین اور مرد کے انتخاب کے لئے بین الاقوامی سروے کرایا گیا جس میں 23 ممالک کے 25 ہزارسے زائد افراد نے حصہ لیا۔ انجلینا جولی دنیا کی مقبول ترین جبکہ ملالہ یوسف زئی دوسرے نمبر پرر ہی

205607
ملالہ یوسف زئی دنیا کی دوسری  مقبول ترین خاتون

پاکستان میں طالبان کے حملے کا نشانہ بننے والی اور نوبل امن ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی دنیا کی دوسری مقبول ترین خاتون بن گئی ہیں۔
برطانوی ادارے ’’یوگوو‘‘ کی جانب سے دنیا کی مقبول ترین خواتین اور مرد کے انتخاب کے لئے بین الاقوامی سروے کرایا گیا جس میں 23 ممالک کے 25 ہزارسے زائد افراد نے حصہ لیا، سروے کے دوران ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی سفیر انجلینا جولی دنیا کی مقبول ترین خاتون قرار پائی ہیں جبکہ پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے کوشاں والی ملالہ یوسف زئی دوسرے نمبر پرر ہی ہیں۔
دنیا کی مقبول ترین خواتین کی فہرست میں برطانیہ کی ملکہ الزبتھ، جرمنی کی چانسلرانگیلا مرکیل ، سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور بھارتی رہنما سونیا گاندھی بھی شامل ہیں۔
سروے کے تحت مردوں میں سب سے مقبول شخص کا خطاب مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کو دیا گیا جب کہ انجلینا جولی کے شوہر اور ہالی ووڈ ادکار بریڈ پٹ کا نمبر 13واں رہا۔پاکستان اور بھارت سے ملالہ یوسف زئی کے علاوہ کوئی بھی شخص اپنا نام یو گوو میں رقم کرواے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں