گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے عہدے سے استعفےٰ دے دیا

پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم اور ایوان صدر بھجوا دیا ہے۔ چوہدری محمد سرور کے مستعفی ہونے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال قائم مقام گورنر ہوں گے

200855
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے عہدے سے استعفےٰ دے دیا

پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ گورنر پنجاب طویل عرصے سے حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے چلے آرہے تھے اور انہوں نے کئی بار حکومت کو اپنی ان پالیسیوں میں تبدیلی کرنے کے بارے میں کیا بھی تھا لیکن حکومت نے ان کی کسی بھی تجویز پر کان نہ دھرا جس کی بنا پر گورنر پنجاب نے حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم اور ایوان صدر بھجوا دیا ہے۔ چوہدری محمد سرور کے مستعفی ہونے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال قائم مقام گورنر ہوں گے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ رات ہی اپنا استعفیٰ وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر بھیج دیا تھا اور استعفے کی منظوری کے بعد گورنر ہاؤس خالی کر دوں گا۔
وزیراعظم نواز شریف نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے حکومت مخالف بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور کچھ ہی دیر میں اس حوالے سے باقاعدہ اعلان بھی کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور گزشتہ 3 ماہ سے حکومت میں رہتے ہوئے حکومت مخالف بیانات دے رہے تھے جس کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں بھی سخت غم و غصہ پایا جاتا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں