دین کے نام پر سیاست کرنےوالے اسلام دشمن ہیں : عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے اسلام آباد میں علما ومشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالات کی خرابی ہمارے اعمال کی وجہ سے ہے۔

200422
دین کے نام پر سیاست کرنےوالے اسلام دشمن ہیں : عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے اسلام آباد میں علما ومشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالات کی خرابی ہمارے اعمال کی وجہ سے ہے۔اس میں جنرل، جج، سیاستدان اور علما سمیت تمام لوگ ملوث ہیں۔ ہمیں ظلم اور ناانصافی کے خلاف بہت پہلے کھڑا ہوجانا چاہیے تھا۔اگر ہم حق اور سچ کے لئے کھڑے نہ ہوئے تو کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔ 2013 کے انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی، جس ملک میں الیکشن ٹھیک نہیں ہوں گے تو جمہوریت کیسے آئے گی۔جب حکومت ہی چوری کرکے آئے گی تو وہ عوام کو انصاف کیوں دے گی،
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ اسلام کا نام انصاف ہے، ہمارا دین انسان کو آزاد کردیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا کے دور دراز علاقوں میں اسلام پھیلا جب کہ آج سندھ میں ہندوؤں کو زبردستی مسلمان کیا جارہا ہے۔ دین میں کوئی زور زبردستی نہیں لیکن اس کے باوجود آج ملک میں مسلک کے نام پر لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے اس حوالے سے ہمارے علما نے وہ کام نہیں کیا جو کرنا چاہیے تھا ۔ عمران خان کہا کہ ایماندار کا ضمیر کوئی خرید نہیں سکتا لیکن انہوں نے دین کے نام پر سیاست کرنے والوں کو اپنے سامنے بکتے دیکھا ہے۔یہ حضرات ہر حکومت کے ساتھ اپنے آپ کو منسلک کرلیتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں