تاجروں کو پاکستان کی ترقی کے لیے آگے برھنا چاہیے: صدر ممنون حسین

پاکستان کے صدرممنون حسین نے تاجر برادری اور تجارتی کمپنیوں پر زوردیا ہے کہ وہ ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں اپنا فعال کردار ادا کریں

197805
تاجروں کو پاکستان کی ترقی کے لیے آگے برھنا چاہیے: صدر ممنون حسین

پاکستان کے صدرممنون حسین نے تاجر برادری اور تجارتی کمپنیوں پر زوردیا ہے کہ وہ ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔
اُنہوں نے ان خیالات کا اظہار سوموار کو اسلام آباد میں ایوان ہائے صنعت وتجارت پاکستان فیڈریشن کے صدر میاں محمد ادریس کی قیادت میں تجارتی وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے تاجر برادری پر زوردیا کہ وہ حکومت کی مختلف شعبوں میں تجارت کو وسعت دینے اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کی کوششوں میں تعاون کریں ۔
انہوں نے ملک کی معاشی خوشحالی کے اہداف کے حصول کیلئے نجی شعبہ اور تاجر برادری کے تعاون کو سراہا۔
صدر مملکت ممنون حسین نے کہاکہ اقتصادی ترقی میں تاجر برادری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اس لیے انہیں امید ہے کہ پاکستانی تاجر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ حکومت 'توانائی کے بحران کو حل کرنے اور امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کوشش کررہی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل ہمارے مسائل ہیں اور ہم ان مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں