ہمیں پاکستان کی دوستی پر فخر ہے: چینی اعلیٰ حکام

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دورہ چین کے دوران اعلی چینی قیادت سے ملاقاتیں کیں جبکہ چینی رہنماؤں نے پاکستان کے خدشات کو اپنے خدشات قرار دیا ہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے باب کھل گئے ہیں

197854
ہمیں پاکستان کی دوستی پر فخر ہے: چینی اعلیٰ حکام

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دورہ چین کے دوران اعلی چینی قیادت سے ملاقاتیں کیں جبکہ چینی رہنماؤں نے پاکستان کے خدشات کو اپنے خدشات قرار دیا ہے۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے باب کھل گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چیئرمین پیپلزکانفرنس ژو ینگشینگ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چیئرمین پیپلزکانفرنس کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کا سب سے زیادہ پراعتماد دوست ملک ہے، پاکستان کے خدشات ہمارے خدشات ہیں، چینی حکومت اورعوام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر سطح پر دوست ملک کی مدد کی جائے گی۔
کمیونسٹ پارٹی کے رکن مینگ جیانزو نے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو انفرادی سطح سے اونچا قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تحفظات چین کے تحفظات ہیں۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چینی قیادت کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت اور تعاون پراظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے عالمی تعاون ضروری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے چینی وزیرخارجہ سے بھی ملاقات کی جب کہ ملاقات کے دوران چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چین کے لئے پاکستان کا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا اور دونوں ملکوں کی منزل ایک ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں