عمران خان چاہیں تونصف گھنٹےمیں جوڈیشنل کمیشن قائم ہوسکتا ہے: ڈار
اسحاق ڈار نے کہا کہ 1956 کے ایکٹ کے تحت جوڈیشل کمیشن کا قیام ممکن ہے لیکن تحریک انصاف اس کے تحت کمیشن کا قیام نہیں چاہتی جسے ہم نے بھی قبول کرلیا اور ان کی خواہش کے مطابق نئے قانون کے تحت نیا آرڈیننس جاری کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کردی
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان چاہیں تو آدھے گھنٹے میں معاملات طے ہوسکتے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ 1956 کے ایکٹ کے تحت جوڈیشل کمیشن کا قیام ممکن ہے لیکن تحریک انصاف اس کے تحت کمیشن کا قیام نہیں چاہتی جسے ہم نے بھی قبول کرلیا اور ان کی خواہش کے مطابق نئے قانون کے تحت نیا آرڈیننس جاری کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کردی۔
انہوں نے کہا کہ 24 دسمبر کو ہم نے کل جماعتی کانفرنس میں جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے ڈرافٹ پیش کیا جسے تمام جماعتوں نے 80 فیصد درست قرار دیا،تاہم اگلے دن مذاکرات میں تحریک انصاف کے اراکین نے اس پر کافی اعتراضات اٹھائے جس کے بعد 31 دسمبر، 19 اور 20 جنوری کو دوبارہ مذاکرات ہوئے جس میں اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ 20 جنوری کو مذاکرات میں اسد عمر نے جن 3 نکات پر اختلاف تھا اس حوالے سے ایک تجویز دی جسے ہم نے قبول کرلیا اور گزشتہ رات انہیں متبادل کے حوالے سے ای میل کی جو اب نہیں مل چکی ہے۔