جعلی ووٹوں کا وجود نہیں ملا: لاہور

عمران خان کی درخواست پرلاہور کے ایک حلقے کے ووٹوں کی جانچ پڑتال کی گئی جن میں بعض بے ضابطگیوں کا مشاہدہ ہوا ہے

196409
جعلی ووٹوں کا وجود نہیں ملا: لاہور

پاکستان کے شہر لاہور کے حلقہ این اے 122 کی تحقیق کرنے والے کمیشن کے جج غلام حسین اعوان نے اعلان کیا ہے کہ اس حلقے کے ووٹوں کی جانچ پڑتال میں کسی جعلی ووٹ کا مشاہدہ نہیں ہوا۔البتہ اِنتخابی بے ضابطگیوں کا ضرور علم ہوا ہے۔
غلام حسین اعوان نے ذرائع ابلاغ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ جانچ پڑتال میں کسی قسم کی دھاندلی کاتعین نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی جعلی ووٹ نکلا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب الیکشن کمیشن کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ بے ضابطگیاں غیر قانونی کے زمرے میں آتی ہیں کہ نہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر بے ضابطگیاں غیر قانونی قرار دی گئیں تو پھر انتخابی نتائج متاثر ہونے کا امکان ہے۔
اس پیش رفت سے قبل غلام حسین اعوان نے الیکشن ٹریبونل کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا اور کہا کہ انکوائری کے دوران جو بھی حقائق اُنہیں نظر آئے انہیں رپورٹ میں درج کر دیا ہے۔
عمران خان اور ایاز صادق کے وکلانے غلام حسین اعوان کے بیان کے بعد ان پر باری باری جرح کی۔
عمران خان کی درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ دو رنگوں کے جو بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے ہیں ٹربیونل اِس کا جائزہ لے۔
اِنتخابی عذرداری کے اس کیس پر مزید سماعت 31 جنوری کو ہو گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں