پٹرول کی تمام متعلقہ وزارتیں موثر رابطہ رکھیں: نواز شریف

وزیراعظم محمد نواز شریف نے پٹرول کی ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ اداروں اور وزارتوں کو موثر رابطہ اور میکنزم قائم کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔ ایندھن کے حالیہ بحران کے ایسے تمام ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

195224
پٹرول  کی تمام متعلقہ وزارتیں موثر رابطہ رکھیں:   نواز شریف

وزیراعظم محمد نواز شریف نے پٹرول کی ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ اداروں اور وزارتوں کو موثر رابطہ اور میکنزم قائم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام میں کسی بھی صورت پٹرول کی قلت کا تاثر نہ جائے ، ایندھن کے حالیہ بحران کے ایسے تمام ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جنہوں نے عوام کیلئے مشکلات پیدا کیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نے جمعرات کو مسلسل دوسرے روز پٹرولیم معاملات سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خا قان عباسی اور وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے شرکت کی۔ اجلاس میں اگلے دو ماہ کیلئے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی رسد اور طلب کی صور تحال پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں آئندہ دو ماہ کیلئے ملک میں پٹرولیم کی طلب ورسد پرغور کیاگیا ۔ وزیراعظم نے پٹرولیم کمپنیوں کو آئندہ دو ماہ کے پٹرول ذخائر برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کردیں۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو تنبیہ کی کہ آئندہ ایسی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ دریں اثناء وزیراعظم نواز شریف سے بلوچستان کے وزیر کان کنی و معدنی وسائل سردار ثناء اﷲ زہری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان میں ترقی اور پارٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ترقی وخوشحالی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں