بیماریوں پرقابوپانے کےمعاملےمیں پی ٹی آئی اورمسلم لیگ میں اتحاد

ملک میں بچوں کےمستقبل کے لیے خیبرپختونخوا میں پولیو سمیت 9 خطرناک بیماریوں کے مکمل خاتمے کیلئے ساتھ چلنے کا اعلان کیا ہے۔ پشاور میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گورنر مہتاب عباسی، وزیراعلیٰ پرویز خٹک، وزیر صحت اور کورکمانڈر پشاور سمیت دیگر ا

195368
بیماریوں پرقابوپانے کےمعاملےمیں پی ٹی آئی اورمسلم لیگ میں اتحاد

پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن)نے اپنے تمام اختلافات کو ایک کنارے پر رکھتے ہوئے ملک میں بچوں کےمستقبل کے لیے خیبرپختونخوا میں پولیو سمیت 9 خطرناک بیماریوں کے مکمل خاتمے کیلئے ساتھ چلنے کا اعلان کیا ہے۔
پشاور میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گورنر مہتاب عباسی، وزیراعلیٰ پرویز خٹک، وزیر صحت اور کورکمانڈر پشاور سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر بریفنگ کے دوران اجلاس کو بتایا گیا کہ فاٹا سے پولیو، خسرہ اور ٹی بی جیسی بیماریاں صوبے بھر میں پھیل رہی ہیں جن کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیاد پر اقدامات کی ضرورت ہے ۔ اجلاس کے دوران تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) نے صوبے بھر میں پھیلنے والی بیماریوں کے خلاف مشترکہ طور پر آگے چلنے کا فیصلہ کیا اور صوبے میں صحت کا اتحاد کے نام سے مہم چلانے کا اعلان کیا۔
اجلاس میں صحت کا اتحاد مہم کیلئے 3 ارکان پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی جس میں ایک نمائندہ وفاق، ایک صوبائی حکومت اور ایک نمائندہ پاک فوج سے ہوگا اور کمیٹی مہم کی نگرانی کرے گی۔ ذرائع کے مطابق صحت کا اتحاد مہم آئندہ ماہ سے شروع ہوگی اور صوبے بھر میں پولیو، ٹی بی، خسرہ، ہیپاٹائٹس، گردن توڑ بخار سمیت 9 بیماریوں کے خاتمے کیلئے مہم چلائی جائے گی ،اس دوران گھر گھر جاکر حفاظتی ٹیکے لگائے اور قطرے پلائے جائیں گے ۔
ماہرین کے مطابق اگر برسر اقتدار دونوں جماعتیں بچوں کے مستقبل کے لیے اتحاد کرسکتی ہیں تو ملک اور قوم کے مستقبل کے لیے بھی یکجا ہو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں