قومی عملی منصوبے پر نواز شریف کی صدارت میں اجلاس

اجلاس میں وفاقی متعلقہ وزراء سمیت پاک آرمی کے چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی

192263
قومی عملی منصوبے پر نواز شریف کی صدارت میں اجلاس

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی عملی منصوبے سے متعلق ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ، وزیر دفاع، چاروں صوبوں کے وزراء اعلی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل رضوان اختر سمیت دیگرحکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے قومی لائحہ عمل سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور شرکا ءنے دہشت گردی اور دہشت گردوں سے ملک کو صاف کرنے کے حوالے سے دوبارہ بھرپور عزم کا اظہار کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کہ انسداد دہشت گردی کے قومی لائحہ عمل کی تمام جماعتوں نے اتفاق رائے سے منظور دی ہے اور اب یہ وقت آ گیا ہے کہ صوبے عملی منصوبے پر پوری طرح عمل در آمد کریں ۔
انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں جاری مقدمات کا جائزہ لیا جارہا ہے،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی قوم اور قیادت متحد ہے، جو کہ اس جنگ میں کامیابی کی کنجی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں