وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پٹرول بحران پر ہنگامی اجلاس

وزیراعظم نواز شریف نے بحران کے ذمہ دار افراد کو معاف نہیں کیا جائیگا۔ا جلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، سیکرٹری پانی و بجلی اور قائم مقام سیکرٹری پٹرولیم سمی

190850
وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پٹرول بحران پر ہنگامی اجلاس

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے پٹرول بحران پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر اس مسئلے کو حل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
انہوں نےوزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بحران کے ذمہ دار افراد کو معاف نہیں کیا جائیگا۔ا جلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، سیکرٹری پانی و بجلی اور قائم مقام سیکرٹری پٹرولیم سمیت دیگر حکام شریک ہوئے ۔ اجلاس کے دوران وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے شرکا کو جاری بحران کی وجوہات اور اس سے نمٹنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔ وزیر پٹرولیم نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں پٹرولیم بحران کی وجہ آفیشلز کی غفلت نہیں اور نہ ہی وزارت پٹرولیم قلت کی ذمہ دار ہے ۔
شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ وزارت خزانہ کی طرف سے بروقت ادائیگیاں نہ ہونے پر بحران پیدا ہوا، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پٹرول کی قلت ہے جس پر قابو پانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور چند دنوں میں مسئلہ حل کرلیاجائیگا۔
وزیراعظم نواز شریف نے واضح کیا کہ جو لوگ پٹرول بحران کے ذمہ دارہیں ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ پٹرول کی کمی کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے عوام کو مشکل میں ڈالنے والے کسی ذمہ دار کو معاف نہیں کریں گے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں پیدا ہونے والا بحران کس کی غیر ذمہ داری سے ہوا اس کا تعین کیا جائے تاکہ ذمہ داروں کو سزا دی جاسکے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں