آئی اے ای اے کا پاکستان کے جوہری پروگرا م پرااطمینان کااظہار

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ اپنے ایٹمی پروگرام کے تحفظ اور سلامتی کو اولین ترجیح دیتاہے۔یہ بات سیکرٹری خارجہ اعزازاحمد چوہدری نے ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ٹیرو ووریو رانٹا سے اسلام آباد میں بات چیت کرتے ہوئے کہی

190737
آئی اے ای اے کا پاکستان کے جوہری پروگرا م  پرااطمینان کااظہار

ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ٹیرو ووریو رانٹ نے کا پاکستان کے جوہری پروگرا م کےحفاظتی اقدامات پراطمینان کااظہار کیا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزازاحمد چوہدری سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین بھی ملاقات میں موجود تھے۔
پاکستان اور ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے درمیان دوطرفہ دلچسپی کے معاملات خاص طور پر تحفظ اور سلامتی کے سلسلے میں بات چیت ہوئی۔سیکرٹری خارجہ نے دورہ کرنے والے اعلی سطح کے وفد کو اپنے ایٹمی پروگرام کے تحفظ اور سلامتی کے بارے میں بتایا اور ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کے حوالے سے ملک کے جامع انتظامات کے ریکارڈ پر روشی ڈالی۔
ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے عہدیدار نے پاکستان اور ادارے کے درمیان تعاون کو سراہا اور پاکستان کی طرف سے کئے گئے حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔




ٹیگز:

متعللقہ خبریں