باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ

دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرکے کیپٹن سمیت 3 اہلکاروں کو شہید اور 3 کو زخمی کردیا ۔

190407
باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ

پاکستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں کیپٹن سمیت 3 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے ۔
اطلاع کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ باجوڑ ایجنسی میں ایک چھاپے کے دوران ہوئی جہاں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرکے کیپٹن سمیت 3 اہلکاروں کو شہید اور 3 کو زخمی کردیا ۔
جس پر پاک فوج کے جوانوں نے بھی دہشت گردوں کے حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرڈالا۔
حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی۔ جب کہ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں