پنجاب بھر میں پٹرول کی شدید قلت

لاہور سمیت پنجاب بھر میں پٹرول کی قلت برقرار ہے ۔ پانچویں روز بھی شہری پٹرول کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے ۔  وزیراعظم نے بحران کے ذمہ دار وزارت پٹرولیم اور پی ایس او کے چار افسران کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ نواز شریف نے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے بروقت اقدامات نہ اٹھانے پر بھی برہمی کا اظہار کیا

188338
پنجاب بھر میں پٹرول کی شدید قلت

لاہور سمیت پنجاب بھر میں پٹرول کی قلت برقرار ہے ۔ پانچویں روز بھی شہری پٹرول کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے ۔
لاہور میں گزشتہ روز پنجاب حکومت نے وفاق سے رابطہ کرکے سی این جی اسٹیشن تو کھلوا دیئے لیکن پیٹرول پمپس پر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی لمبی لائنیں اب بھی لگی ہوئی ہیں۔ پٹرول کی عدم فراہمی سے دفاتر جانے والے افراد ، سکولوں ، کالجوں کے طالبعلموں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ پٹرول پمپوں پر ملازمین اورصارفین کے درمیان جھگڑے معمول بن گئے ۔
لاہور کے علاوہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل، ملتان ، شیخوپورہ اور سرگودھا سمیت پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھی صورت حال اچھی نہیں،80 فیصد پیٹرول پمپس پہلے ہی سے بند تھے، جہاں لوگوں کو کئی کئی گھنٹوں کی قطاروں کے بعد کسی حد تک پیٹرول ملتا تھا ان میں اکثر اب بند ہوگئے ہیں اور دیگر اسٹیشن مالکان نے پیٹرول اپنی مرضی کی قیمتوں پر فروخت کرنا شروع کردیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پٹرول کی شدید قلت کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے سی این جی سٹیشن کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔
وزیراعظم نے بحران کے ذمہ دار وزارت پٹرولیم اور پی ایس او کے چار افسران کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیدیا ہے، ۔
نواز شریف نے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے بروقت اقدامات نہ اٹھانے پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور انہیں ہدایت کی کہ ملک میں پٹرول کی مہنگے داموں فروخت کی روک تھام یقینی بنائی جائے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں