دہشت گرد اسلام کو نقصان پہنچا رہے ہیں: صدر ممنون حسین

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے اسلام کا نام استعمال کر رہے ہیں۔ ہفتہ کو کراچی میں متبادل میڈیسن انٹرنیشنل ایکسپو میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام بے گناہ لوگوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا

188300
دہشت گرد اسلام کو نقصان پہنچا رہے ہیں: صدر ممنون حسین

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے اسلام کا نام استعمال کر رہے ہیں۔
ہفتہ کو کراچی میں متبادل میڈیسن انٹرنیشنل ایکسپو میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام بے گناہ لوگوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔
صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس بات پر متفق ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف مہم میں کوئی رعایت نہ برتی جائے۔
صدر نے امید ظاہر کی کہ مقامی ادویہ ساز کمپنیوں کے فروغ سے قومی معیشت مضبوط ہوگی انہوں نے کہا کہ دوسرے ملکوں کی طرح مقامی زبانوں میں میڈیکل کی تعلیم دینے کی ضرورت ہے ' انہوں نے طب اور ہومیو پیتھی کے شعبوں میں تعلیم و تربیت کا معیار بڑھانے اور سائنسی تحقیق پر زور دیا۔
ملک کے توانائی بحران کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے صدر نے کہا کہ رواں سال دوہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی جبکہ 2016 ء اور 2017 ء میں 2300 میگاواٹ سالانہ بجلی مزید دستیاب ہوگی 'اس سے ملک کو درپیش توانائی بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں