پاکستان میں اسکول دوبارہ کھل گئے

پاکستان مسلح افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اسکول کا دورہ کیا اور اسکول میں داخل ہوتے ہوئے بچوں کا خیر مقدم کیا

181822
پاکستان میں اسکول دوبارہ کھل گئے

پاکستان میں اسکول دوبارہ کھل گئے۔۔۔
پاکستان میں ماہِ دسمبر میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر 150 طالبعلموں کی ہلاکت کا سبب بننے والے طالبان کے حملے کے بعد اسکول دوبارہ تعلیم کے لئے کھُل گیاہے۔
پاکستان مسلح افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اسکول کا دورہ کیا اور اسکول میں داخل ہوتے ہوئے بچوں کا خیر مقدم کیا۔
اسکول میں سخت حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی تھیں اور اخباری نمائندوں کو اسکول میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
قتل عام میں زخمی ہونے والے بچے بازوؤں کے ساتھ بندھی پٹیوں کے ساتھ اسکول آئے۔
واضح رہے کہ فوجی یونیفارموں میں ملبوس 7 طالبان نے 16 دسمبر کو آرمی پبلک اسکول میں داخل ہو کر بچوں کا بے دریغ قتل عام کیا۔
حملے میں 150 طالبعلم ہلاک اور 120 زخمی وہ گئے تھے جبکہ حملہ آوروں کو ملٹری آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں