دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے: جنرل راحیل شریف

دہشتگردی کانشانہ بننے والے پشاور کے آرمی پبلک سکول میں تدریسی عمل شروع ہو گیا ہے ،۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اس اسکول کا دورہ کیا۔ جنرل راحیل شریف نے بچوں کے ساتھ اسمبلی میں شرکت کرتے ہوئے قومی ترانہ پڑھا اور دعا بھی ک

181597
دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے: جنرل راحیل شریف

دہشتگردی کانشانہ بننے والے پشاور کے آرمی پبلک سکول میں تدریسی عمل شروع ہو گیا ہے ،۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اس اسکول کا دورہ کیا۔
جنرل راحیل شریف نے بچوں کے ساتھ اسمبلی میں شرکت کرتے ہوئے قومی ترانہ پڑھا اور دعا بھی کی۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اسکول پہنچنے کے بعد ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ کہتے ہیں ۔
یہ قوم ناقابل شکست ہے ، سب کے حوصلے بلند ہیں ۔ انہوں نے بچوں اور ان کے والدین سے ملاقات کی اور طلبہ کو سکول میں خوش آمدید کہا ۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہے ، سب کے حوصلے بلند ہیں ، اس قوم کو کوئی بھی چیز شکست نہیں دے سکتی ۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہر صورت کامیابی حاصل کرینگے ۔
واضح رہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر 16 دسمبر کو حملہ کیا گیا تھا جس کے دوران 132 بچوں سمیت 144 افراد شہید ہوگئے تھے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں