روس کا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا فیصلہ

روس نے طویل عرصے کے بعد پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکا اور بھارت کے مابین بڑھتی ہوئی قربتوں کے باعث روس نے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں سردمہری ختم کرنے اوردفاع، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کافیصلہ کیا ہے

180474
روس کا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا فیصلہ

روس نے طویل عرصے کے بعد پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ روس نے طویل عرصے سے پاکستان کو اسلحے کی فروخت بند کررکھی تھی لیکن اب اس نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے پاکستان کو السحہ فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ تعلقات کے نئے دور کا بھی آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور ماسکو میں اسی ماہ کے وسط میں’’باہمی اسٹرٹیجک ڈائیلاگ‘‘ کاآغاز ہوگا، اس ڈائیلاگ کے نتیجے میں دونوں ممالک اقتصادی میدان کے ساتھ ساتھ دفاع اور توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافے کی بنیاد رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق روس پاکستان کوجدید ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر فراہم کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کرچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق روس اب بھی بھارت کو خطے کا ایک اہم ملک سمجھتے ہوئے اس سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے مگر ایک بڑی تبدیلی یہ آئی ہے کہ اس نے بھارت کی مخالفت کی وجہ سے پاکستان سے دوستانہ تعلقات کو اہمیت نہ دینے کی روش ترک کردی ہے۔
پاکستان کے ساتھ تعلقات میں گرم جوشی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے تاہم اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ روس بھارت کو چھوڑ دے گا۔
پاکستان کا روس سے تعلقات بڑھانا پاکستان اورامریکا کے درمیان تعلقات کو متاثر نہیں کرے گا۔ امریکا پاکستان کا پرانا حلیف ہے اور اب ماضی کے حریف حلیف بن رہے ہیں۔ ہر ملک کو اپنے مفادات کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں