راولپنڈی میں شدید دھماکے سے 8 افراد لقمہ اجل

خود کش حملہ آور نے علاقے کی ایک امام بار گاہ میں اسوقت دھماکہ کیا جب مسجد میں محفلِ میلاد ہو رہی تھی

179785
راولپنڈی میں شدید دھماکے سے 8 افراد لقمہ اجل

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے ملحقہ شہر راولپنڈی کے اندروی شہر چیٹیاں ہٹیاں کے امام بارگا ابو محمد کے احاطے میں خود کش حملے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ دھماکہ خودکش تھا، خودکش بمبار نے امام بارگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم اسے روکنے پر اس نے خود کو اڑالیا۔پولیس نے بھی اس دھماکے کے خود کار ہونے کی تصدیق کی ہے۔
دھماکے کے وقت امام بارگاہ میں محفل میلاد جاری تھی۔راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا انتہائی شدید تھا، جس کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، اور دھماکے کے وقت مسجد میں 200 کے قریب افراد موجود تھے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں