بلاول بھٹوزرداری کو منانے کی کوششیں ناکام

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے والد کی سیاسی حکمت عملی اور حکومت سندھ کی ناقص کارکردگی کی بنا پر نالاں ہیں، اور اس وقت برطانیہ میں قیام کیے ہوئے ہیں

179753
بلاول بھٹوزرداری کو منانے کی کوششیں ناکام

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ناراضگی دور کرنے کی کوششیں ناکام رہیں۔ واضح رہے کہ ان دنوں آصف علی زرداری کے انداز سیاست اور سندھ حکومت کی کارکردگی کے باعث بلاول ناراض ہوکر لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
آصف علی زرداری نے مخدوم امین فہیم کو اپنے برخودار کو منانے کے خصوصی فرائض سونپےتھے ، اس سلسلے میں انہوں نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات بھی کی تھی جس میں پپپلز پارٹی کے سینیئر رہنما نے ان کے تحفظات دور کرنے کی بھرپور کوششیں کی تھیں لیکن دونوں کی ملاقات سے کوئی مثبت نتیجہ سامنے نا آسکا۔
بلاول بھٹو زرداری خاندانی معاملات، اپنے والد کی سیاسی حکمت عملی اور حکومتِ سندھ کی مجموعی کارکردگی سے نالاں ہیں، جس بنا پر انہوں نے گزشتہ ماہ اپنی والدہ کی برسی کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی۔ ادھر پیپلز پارٹی ان باتوں کو بے بنیاد قرار دیتی چلی آرہی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں