عمران خان نے اپنا ویڈنگ پلان دے دیا

عمران خان نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئندہ ہفتے شادی سے متعلق قوم کو خوش خبری سنانے کی نوید دی ہے۔ انہوں نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں کہا ہے انہوں نے لندن جا کر اپنے بیٹوں سے اس شادی کے بارے میں بات چیت کی ہے

175285
عمران خان نے اپنا ویڈنگ پلان دے دیا

عمران خان نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئندہ ہفتے شادی سے متعلق قوم کو خوش خبری سنانے کی نوید دی ہے۔
انہوں نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں کہا ہے انہوں نے لندن جا کر اپنے بیٹوں سے اس شادی کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیٹوں سے اس موضوع پر بات چیت کیے بغیر کسی قسم کا کوئی بیان دینا نہیں چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شادی کوئی جرم نہیں سنت رسول ہے ، انشاءاللہ اسی ہفتے آپ کو خوش خبری سناؤں گا۔ میں نے دس سال تک شادی کا نہیں سوچا بچوں پر اثر پڑتا ہے، شادی سے متعلق اپنے بچوں کو اعتماد میں لے لیا ہے، بچوں سے مشاورت کے بغیر شادی کا فیصلہ نہیں کرسکتا۔

دریں اثنا عمران خان کی سابقہ بیوی جمائما خان نے عمران خان کی دوسری شادی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ بیوی جمائما خان نے عمران خان کی طرف سے دوسری شادی کے باقاعدہ اعلان کا عندیہ دیئے جانے کے بعد ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ وہ زندگی کے اس مرحلے میں خوش رہیں گے۔
سماجی راطبطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں ان تمام پاکستانیوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے پچھلے کئی روز میں مجھے محبت بھرے پیغامات بھیجے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ پاکستان سے محبت کرتی رہوں گی اور ایک اعزازی پاکستانی کی حیثیت برقرار رکھوں گی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستانیوں کے علاوہ اپنے بچوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان سے اس سلسلے میں مسلسل رابطہ رکھا۔


عمران خان کی شادی پر اداکارہ میرا کے بھی دل کے ٹکڑے ٹکڑے کردئیے ہیں۔
میرا ہمیشہ سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ ہیں انہوں نے یہ خبر دے کر ایک مرتبہ پھر تمام میڈیا کو چونکا دیا تھا کہ میرا بھی تحریک انصاف کی خاتون اؤل بننے کی خواہشمند ہیں، لیکن ریحام خان نے ان کے بھی ارمانوں کا خون کردیا۔
اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک وجیہہ انسان ہیں اور وہ اگر شادی کے لئے کہیں گے تو ان کا جواب یقینا ہاں کی صورت میں ہوگا، میرا عمران خان کو نئے پاکستان میں وزیر اعظم کے روپ میں دیکھنے کی خواہش مند بھی تھی، عمران خان کی شادی کی خبر ان پر بجلی بن کر گری اور دل برداشتہ اداکارہ نے بھی شادی کرنے کا اعلان کردیا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں