غیر معمولی حالات غیر معمولی اقدامات کے متقاضی ہیں:چودھری نثار

وزیرداخلہ نے کہا کہ خصوصی عدالتیں محدود مدت کیلئے قائم کی جائیں گی اور انہیں شہریوں کے خلاف استعمال نہیں کیاجائے گا۔دہشتگردوں کے خلاف مقدمات کی فوری سماعت کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا اکیسویں آئینی ترمیم کا بل پیر کی شام قومی اسمبلی میں پیش کیاگیا

173884
غیر معمولی حالات غیر معمولی اقدامات کے متقاضی ہیں:چودھری نثار

وزیرداخلہ نے کہا کہ خصوصی عدالتیں محدود مدت کیلئے قائم کی جائیں گی اور انہیں شہریوں کے خلاف استعمال نہیں کیاجائے گا۔دہشتگردوں کے خلاف مقدمات کی فوری سماعت کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا اکیسویں آئینی ترمیم کا بل پیر کی شام قومی اسمبلی میں پیش کیاگیا۔ اجلاس سے خطاب میں21ویں آئینی ترمیم کا دفاع کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستانی فوج کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا پڑتا ہے تاہم دوسری جانب ایسی کوئی حدود نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن ہر حد پار کرچکے ہیں اس لیے فوجی عدالتیں ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے اسکول میں گھس کر بچوں کو مارا جبکہ چند سالوں میں 40 ہزار سے زائد پاکستانیوں کا خون بہایا گیا۔
وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے بل پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ یہ عدالتیں اس لئے قائم کی جارہی ہیں کیونکہ پاکستان ایک غیر معمولی صورتحال سے گزررہاہے جس کیلئے غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ گیارہ ستمبر کے واقعے کے بعد امریکہ نے بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کی تھیں ۔
کوئٹہ ،کراچی ، واہگہ سرحد اور پشاور میں دہشتگردی کے بعض انتہائی سفاکانہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے مسئلے پر متحد ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ لوگ ہمیشہ کیلئے دہشتگردی سے نجات چاہتے ہیں ۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ خصوصی عدالتیں محدود مدت کیلئے قائم کی جائیں گی اور انہیں شہریوں کے خلاف استعمال نہیں کیاجائے گا۔چوہدری نثار نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت، صوبائی حکومتیں اور فوج متحد ہوجائیں تو پاکستان دہشتگردی پر قابو پالے گا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے جہاں پر شہری مشتبہ سرگرمیوں کے بارے میں حکام کو مطلع کرسکتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ عوام متحد ہو کر دہشتگردی کے خاتمے میں اپنا کرداراداکریں ۔وفاقی وزیر نے یقین دلایا کہ خصوصی عدالتوں کو مقدمات پوری طرح چھان بین کے بعد بھیجے جائیں گے اور سماعت کے دوران دہشتگردوں کو بھی دفاع کا موقع دیاجائے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں