عمران خان کل اپنی شادی کی حقیقت پر سے پردہ ہٹائیں گے

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی پاکستان کی مشہور اینکر پرسن اور بی بی سی میں موسم کا حال بتانے والی ریحام خان سے شادی کے بارے میں مختلف حلقوں کی جانب سے دعوے کیے جا رہے ہیں ۔کہ عمران خان اور ریحام خان کے درمیان نکاح مفتی عید نے پڑھایا ہے

173795
عمران خان کل اپنی شادی کی حقیقت پر سے پردہ ہٹائیں گے

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی پاکستان کی مشہور اینکر پرسن اور بی بی سی میں موسم کا حال بتانے والی ریحام خان سے شادی کے بارے میں مختلف حلقوں کی جانب سے دعوے کیے جا رہے ہیں ۔اس بارے میں تحریک انصاف کے ایک رہنما محمد نعیم اقبال نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے دھرنوں کے دوران ہی ریحام خان سے شادی کرتے ہوئے دھرنے کو ایک نیا ہی روپ عطا کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ریحام خان کے درمیان نکاح مفتی عید نے پڑھایا ہے۔

 

اس سے قبل پاکستان کے مختلف اینکرز بھی عمران خان اور ریحام کی شادی کی خبریں پیش کرچکے ہیں اور اب عمران خان نے لندن ائیر پورٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کل پاکستان پہنچ کر اس موضوع سے متعلق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اور انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی واضح کردیا ہے کہ شادی کرنا کوئی جرم نہیں ہے ۔ عمران خان کی شادی کے بارے میں اس سے قبل عمران کان کی ہمشیرہ حلیمہ خان اس شادی کی تردید کرچکی ہیں اور یہ واضح کرچکی ہیں عمران خان کی شادی کی خبریں جان بوجھ کر پھیلائی جا رہی ہیں ۔ اگر عمران خان نے شادی کرنا ہوتی تو وہ کبھی بھی اسے پریس سے نہ چھپاتے۔ اب عمران کان کی کل کی کانفرنس کا بے چینی سے انتطار کیا جا رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں