حلقہ این اے122 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور جانچ پڑتال کاعمل مکمل

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی درخواست پر این اے 122 کے کل 284 پولنگ اسٹیشنز پر ڈالے جانے والے ووٹوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، انسپکشن انچارج کا کہنا ہے کہ ووٹوں کی جانچ پڑتال کی تفصیلی رپورٹ اگلے 4 روز میں الیکشن ٹربیونل کے حوالے کر دی جائے گی

170293
حلقہ این اے122 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور جانچ پڑتال کاعمل مکمل

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی درخواست پر این اے 122 کے کل 284 پولنگ اسٹیشنز پر ڈالے جانے والے ووٹوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، انسپکشن انچارج کا کہنا ہے کہ ووٹوں کی جانچ پڑتال کی تفصیلی رپورٹ اگلے 4 روز میں الیکشن ٹربیونل کے حوالے کر دی جائے گی۔
جانچ پڑتال کا عمل الیکشن ٹربیونل کے بنائے گئے کمیشن نے مکمل کر لیا ہے جس کے دوران 284 پولنگ اسٹیشنز کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔
این اے 122 سے قومی اسمبلی کی رکنیت کے امیدوار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کے نمائندے نے رپورٹ آنے سے قبل دعوی کیا ہے کہ جعلی ووٹوں کی تعداد 30سے تجاوز کر گئی ہے۔
ان کے مطابق این اے 122 کے ووٹ کم تھے ، این اے 124 کے ووٹ سردار ایاز کے کھاتے میں ڈالے گئے۔
دوسری جانب مسلم لیگ نواز کے امیدوار اور قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کے نمائندہ کا کہنا ہے کہ جانچ پڑتال کے بعد 119 ووٹوں کی برتری ملی ہے۔
واضح رہے کہ 11 مئی 2013 کو ہونے والے عام انتخابات میں (ن) لیگ کے امیدوار سردار ایاز صادق اس حلقہ سے 78 ہزار 377 لے کر کامیاب ہوئے تھے جب کہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے 68 ہزار 765 ووٹ حاصل کئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں