حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف گزشتہ سال عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے ممکنہ عدالتی کمیشن کے ٹرم آف ریفرنس پر تاحال متفق نہ ہو سکے ہیں۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ہفتہ کو پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنر ل جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ملاقات

162954
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف گزشتہ سال عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے ممکنہ عدالتی کمیشن کے ٹرم آف ریفرنس پر تاحال متفق نہ ہو سکے ہیں۔
دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ہفتہ کو پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنر ل جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
حکومت نے اس ملاقات کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا۔ تاہم، پی ٹی آئی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری نے ایک مختصر جاری بیان میں بتایا کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات آج صبح شروع ہو گئے۔ ان میں کچھ پیش رفت ضروری ہوئی لیکن اہم مسائل پر تاحال کوئی اتفاق نہیں ہو سکا۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت اور پی ٹی آئی دھاندلی کی تعریف پر اپنے اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے ہٹنے کو تیار نظر نہیں آتیں۔
پی ٹی آئی کا خیال ہے کہ عدالتی کمیشن کی تحقیقات میں کچھ منتخب نشستوں پر دھاندلی ثابت ہونے پر حکومت کو گھر چلے جانا چاہیے۔
دوسری جانب، حکومت کا اصرار ہے کہ دھاندلی کے معاملات پر حلقہ کی سطح پر نمٹا جائے۔
ایک وفاقی وزیر نے ڈان کو بتایا 'حکومت ہر اس حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کو تیار ہے جس میں کمیشن کی تحقیقات کے دوران دھاندلی ثابت ہو جائے '۔
'اسی طرح اگر پی ٹی آئی ثابت کر دے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے مل کر الیکشن میں دھاندلی کی تو 'ہم گھر جانے کو تیار ہیں۔
حکومت،پاکستان تحریک انصاف کے درمیان بات چیت کا اگلا دور منگل کو ہوگا



ٹیگز:

متعللقہ خبریں