سیکرٹری جنرل بان کی مون کا نواز شریف کو تعزیت کا ٹیلی فون

وزیراعظم نوازشریف کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ٹیلی فون کرکے سانحہ پشاور کی مذمت اور اس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ اس موقع پر بان کی مون کا کہنا تھا کہ عالمی برادری سانحہ پشاور کے واقعے کی مذمت کرتی

160554
سیکرٹری جنرل بان کی مون کا نواز شریف کو تعزیت کا ٹیلی فون

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کرتے ہوئے سانحہ پشاور کی مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ٹیلی فون کرتے ہوئے کے سانحہ پشاو میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کو کہا کہ تمام عالمی برادری سانحہ پشاور کے واقعے کی مذمت کرتی ہے اور ہم دہشت گردی کے اس واقعے کے خلاف پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور بین الاقوامی برادری ہونے کے ناتے پاکستان کی ہر ممکنہ مدد کریں گے تاکی ان زخموں کو مندمل کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ 16 دسمبر کو پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس میں 134 بچوں سمیت 144 افراد شہید ہوئے تھے جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ساتوں دہشت گرد مارے گئے تھے۔
دنیا کے تمام ہی اہم رہنماوں نے دہشت گردی کے اس واقعے پر پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں