فوج اور حکومت کا دہشت گردی کے خلاف فوری اقدامات کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جو پلان دیا ہے اس پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے صورتِ حال کا جائزہ لینے کے بعد کاروائی کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کردی ہیں

160646
فوج اور حکومت کا دہشت گردی کے خلاف فوری اقدامات کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جو پلان دیا ہے اس پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے صورتِ حال کا جائزہ لینے کے بعد کاروائی کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کردی ہیں۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ قوم کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ، دہشتگردی کے خاتمے کے لئے سیاسی قیادت کا غیر متزلزل عزم قابل تحسین ہے ، پاک فوج قومی اتفاق رائے کو ایکشن میں تبدیل کر دے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملک کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں جی ایچ کیو میں سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں قومی ایکشن پلان اور اس کے تحت فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔
آرمی چیف نے نواز شریف اور تمام جماعتوں کے مشترکہ فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔
دریں اثنا وزیراعظم نوازشریف نے آج ہنگامی اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں وزراء، اہم حکومتی عہدیدار اور قانونی وآئینی ماہرین کو مدعو کیاگیا ہے ۔اجلاس میں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں منظور ہونے والے 20 نکاتی ایجنڈے پر فوری عمل درآمد سے متعلق جائزہ لیا جائیگا۔اجلاس میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر بھی غور کیا جائیگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں