سیاسی اور فوجی قیادت کا اہم اجلاس اسلام آباد میں جاری

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پہلی مرتبہ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ شروع ہوئی ہے اور اگر کمزور فیصلے کیے گئے تو قوم مطمئن نہیں ہوگی۔

157945
سیاسی اور فوجی قیادت کا اہم اجلاس اسلام آباد  میں  جاری

اسلام آباد میں وزیرِ اعظم نواز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والی اس کل جماعتی کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف قومی لائحہ عمل کی تیاری کے لیے وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کی سربراہی میں قائم کی گئی قومی ایکشن کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔وزیرِ اعظم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی اورالمناک واقعے کا انتظار کیے بغیر اکٹھے ہو کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس فیصلے کیے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ شروع ہوئی ہے اور اگر کمزور فیصلے کیے گئے تو قوم مطمئن نہیں ہوگی۔اس وقت پوری قوم کی نظریں پارلیمانی رہنماؤں کے اس اجلاس پر لگی ہوئی ہیں اور گذشتہ اجلاس میں تمام جماعتیں متحد تھیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کو غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے ۔اب ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔آپریشن ضربِ عضب کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اپریشن ضربِ عضب کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں لیکن اس کا دائرہ شمالی وزیرستان کے ساتھ ساتھ ملک کے شہروں تک پھیلانا ضروری ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں