ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب پانچ کروڑ ڈالر مالیت قرضے کی دو اقساط دے دی ہیں جس سے پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر پندرہ ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی

156608
ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب پانچ کروڑ ڈالر مالیت قرضے کی دو اقساط دے دی ہیں جس سے پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائرپندرہ ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے بورڈ کی منظوری کے بعد امریکی فیڈرل ریزرو سے ایک ارب پانچ کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوگئے ، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔
زرمبادلہ کے ذخائر پندرہ ارب ڈالر تک پہنچنے پر وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسحق ڈار اور ان کی ٹیم کی کاکردگی کو سراہا۔
وزیراعظم ہاؤس میں آج ملاقات کے دوران وزیر خزانہ اسحق ڈار نے بتایا کہ دسمبر میں پندرہ ارب ڈالر زرمبادلہ کے ذخائر کا ہدف تھا جسے حاصل کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دس ارب ڈالر کا زرمبادلہ اسٹیٹ بینک اور پانچ ارب ڈالر نجی و کمرشل بینکوں کے پاس موجود ہیں۔
وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملک میں معاشی استحکام آنا شروع ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں سیاسی استحکام قائم رہا تو پھر پاکستان چند سالوں ہی میں علاقے کے دیگر ممالک کو اپنے پیچھے چھوڑ تے ہوئے علاقے کے مستحکم ملک کی حیثیت اختیار کر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے ملک میں امن و امان اور سیاسی استحکام بے حد ضروری ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں