خیبرپختونخواہ کی کابینہ میں جلد ہی رد و بدل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخواہ کی کابینہ میں 2 ہفتوں کے اندر ردوبدل کرنے سے آگاہ کیا ہے۔ پرعمران خان نے ردوبدل کے علاوہ نئے لوگوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے جو 2 ہفتوں کے اندر متوقع

155340
خیبرپختونخواہ کی کابینہ میں جلد ہی رد و بدل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخواہ کی کابینہ میں 2 ہفتوں کے اندر ردوبدل کرنے سے آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے سانحہ آرمی پبلک سکول ورسک روڈ پشاور کے نتیجے میں دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد خیبر پختونخواحکومت کی کارکردگی خود مانیٹر کرنے کے ساتھ صوبائی کابینہ میں ردوبدل کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا ہے۔
تحریک انصاف ذرائع کے مطابق کچھ وزرا، مشیر اورمعاونین کی کارکردگی کی شکایت پرعمران خان نے ردوبدل کے علاوہ نئے لوگوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے جو 2 ہفتوں کے اندر متوقع ہے۔
دریں اثنا عمران خان ہفتے میں 3 روز جمعہ، ہفتہ اور اتوار پشاور میں گزاریں گے۔ تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکریٹری یونس ظہیر نے کا کہنا ہے کہ پارٹی منشورکے مطابق3 ماہ کے بعد وزارت تبدیل کرنے یا پرانے وزیر کی جگہ نئے وزیر لینے کی گنجائش ہے اور عمران خان کو وزرا تبدیل کرنے کا اختیار حاصل ہے تاکہ صوبہ میں تبدیلی کاعمل مزید بہتر کیا جاسکے اور خیبر پختونخواہ کو ایک مثالی صوبہ بناتے ہوئے دیگر صوبوں کے درمیان ترقی کی دوڑ کا سلسلسہ شروع کیا جاسکے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں