ترکی میں پاکستان کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کے لیے یومِ سوگ

ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے مرکزی علاقے قزلائی میں پشاور میں ہونے والے دہشت گردی کے المناک واقعے پر انقرہ میں مقیم پاکستانی طلبا نے نونہال شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ ۔ ۔ اس تقریب میں بڑی تعداد میں انقرہ میں موجود پاکستانی طلبا کے علاوہ ترک طلبا نے بھی حصہ لیا۔ پاکستان کے ساتھ یک جہتی اور یوم سوگ کے موقع پر انقرہ میں منعقد ہونے والی اس تقریب کی تفصیلات کے لیے کلک کیجیے

153014
ترکی میں پاکستان کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کے لیے یومِ سوگ

ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے مرکزی علاقے قزلائی میں پشاور میں ہونے والے دہشت گردی کے المناک واقعے پر انقرہ میں مقیم پاکستانی طلبا نے نونہال شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ اس تقریب میں بڑی تعداد میں انقرہ میں موجود پاکستانی طلبا کے علاوہ ترک طلبا نے بھی حصہ لیا اور پاکستان کے ساتھ اپنی یک جہتی کا اظہار کیا۔
سفیر پاکستان محمد ہارون شوکت نے اس موقع پر ٹی آر ٹی کی اردو سرس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ یہ ایک غیر انسانی ایکٹ ہے جس کی پوری دنیا مذمت کرتی ہے۔
شمع روشن کرنے کی اس تقریب میں پاک ترک دوستی کی انجمن کے صدر برہان قایا ترک نے بھی شرکت کی اور انہوں نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:
ہم سب سے پہلے پاکستانی عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم دہشت گردوں کی جانب سے معصوم اور بے گناہ انسانوں اور خاص طور پر ننھے بچوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
پاکستان کے ساتھ یک جہتی اور یوم سوگ کے موقع پر انقرہ میں منعقد ہونے والی اس تقریب کی تفصیلات کے لیے کلک کیجیے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں