معصوم بچوں کے قاتلوں کا مکمل طور پرصفایا کیا جائے گا: نواز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے پاک فضائیہ کو ملک کی سرزمین پر پناہ لیے ہوئے تمام دہشت گردوں کا مکمل طور پر صفایا کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تمام دہشتگردوں کو چن چن کر نشانہ بنانے کی ہدایت

151993
معصوم بچوں کے قاتلوں کا مکمل طور پرصفایا کیا جائے گا: نواز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے پاک فضائیہ کو ملک کی سرزمین پر پناہ لیے ہوئے تمام دہشت گردوں کا مکمل طور پر صفایا کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
انہوں نے ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ کو شرفِ ملاقات بخشتے ہوئے تمام دہشتگردوں کو چن چن کر نشانہ بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اپنے بچوں کے قاتلوں کو اب اس سرزمین پر ٹکنے نہیں دینگے۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے گزشتہ روز وادی تیراہ میں کی گئی کارروائیوں سے متعلق بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ایئرچیف کو ہدایت کی کہ دہشتگردوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جائے ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اپنے بچوں کے قاتلوں کو اب اس سرزمین پر ٹکنے نہیں دینگے، معصوم بچوں کے قاتلوں سے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ ملکی دفاع میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، پاک فضائیہ کے ہواباز دہشتگردوں کو نشانہ بناتے وقت سانحہ پشاور کو سامنے رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ اب ہمارا ہدف اپنی پاک سرزمین کو ان دہشت گردوں سے مکمل طور پر صاف کرنا ہے اور اس کے بعد ہی دیگر امور ہمارے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں