پاکستان کا مستقبل بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے: جنرل راحیل شریف

بلوچستان میں ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ہرمشکل وقت میں قوم پاک فوج کو اپنے ساتھ پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب نفرت اور دہشت کو استعمال کرنے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے

149830
پاکستان کا مستقبل بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے: جنرل راحیل شریف

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے اور وہ دن دور نہیں جب نفرت اور دہشت کو استعمال کرنے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے۔
بلوچستان میں ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ہرمشکل وقت میں قوم پاک فوج کو اپنے ساتھ پائے گی ۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان قومی یکجہتی کی علامت ہے اور بلوچستان کے بہادر بیٹے مادر وطن کی حفاظت کے لئے تیار ہیں جب کہ صوبے کے جوانوں کو فوج میں بطور افسر تعینات کیا گیا اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا ہرشہری پاکستان کی شان اور ہمارے لئے فخر ہے جب کہ فوج کو صوبے کے نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج میں صوبے کی تمام زبانوں کے بولنے والوں کی نمائندگی ہے اور وہ دن دور نہیں جب نفرت کے بیج بونے اور دہشت کو استعمال کرنے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پاک فوج نے بلوچستان میں 750 کلومیٹر طویل سڑک پر کام مکمل کر لیا ۔ شاہراہوں کی تعمیر سے بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گے اور ایک لاکھ افراد کو روز گار ملے گا ۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں