نواز شریف کا موٹروے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

وزیراعظم محمد نواز شریف نے اسلام آباد لاہور موٹروے کو جدید بنانے اور تعمیر نو کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوتا ہے راستے میں پہاڑ کھڑے کر دیئے جاتے ہیں لیکن رکاوٹیں ہمارے بڑھتے ہوئے قدموں کو نہیں روک سکیں گی ۔

149483
نواز شریف کا موٹروے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

وزیراعظم محمد نواز شریف نے اسلام آباد لاہور موٹروے کو جدید بنانے اور تعمیر نو کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا منصوبہ ڈی ترقی والا ہے تباہی والا نہیں۔ جب بھی ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوتا ہے راستے میں پہاڑ کھڑے کر دیئے جاتے ہیں لیکن رکاوٹیں ہمارے بڑھتے ہوئے قدموں کو نہیں روک سکتیں۔2018ءمیں ہم اپنا لوڈ شیڈنگ کی اذیت، گیس کی قلت، مہنگائی، بیروزگاری اور دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے اور معیشت کو مضبوط بنانے کا ریکارڈ لے کر قوم کے پاس جائیں گے، جنہیں ایک صوبے میں حکومت ملی ہے وہ ترقی روکنے کے لئے دھرنا دینے، ٹائر جلا کر راستے بند کرنے، تجارتی سرگرمیوں میں رخنہ ڈالنے کے لئے شہر بند کرنے، جلاﺅ گھیراﺅ کی تقریریں کرنے، ترقی کا راستہ روکنے، پارلیمنٹ پر حملہ کرنے اور جمہوریت کو گالیاں دینے کا ریکارڈ لے کر عوام کے سامنے جائیں گے، پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی سے کسانوں، تاجروں اور مزدوروں کو فائدہ ہو گا۔
افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید، انجینئر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل خالد اصغر، ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او میجر جنرل محمد افضل، چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ، ارکان قومی اسمبلی سردار ممتاز ٹمن، میجر طاہر اقبال ملک، ملک ابرار احمد، راجہ جاوید اخلاص، ارکان صوبائی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ، چوہدری لیاقت علی خان، وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ملک سلیم اقبال سمیت ضلع بھر کے عمائدین نے شرکت کی۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں