صدر اور وزیراعظم کی ملالہ کو نوبل انعام جیتنے پر مبارکباد

صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملالہ یوسفزئی کو نوبل انعام جیتنے اور یہ اعلیٰ اعزاز حاصل کرنے والی کم عمر ترین شخصیت بننے پر مبارکباد دی ہے۔

144258
صدر اور  وزیراعظم کی ملالہ کو نوبل انعام جیتنے پر مبارکباد

صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملالہ یوسفزئی کو نوبل انعام جیتنے اور یہ اعلیٰ اعزاز حاصل کرنے والی کم عمر ترین شخصیت بننے پر مبارکباد دی ہے۔
صدر مملکت ممنون حسین نے ملالہ یوسفزئی کو نوبل انعام جیتنے اور یہ اعلیٰ اعزاز حاصل کرنے والی کم عمر ترین شخصیت بننے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں صدر نے کہا کہ قوم کو ملالہ یوسفزئی پر فخر ہے اور وہ بہادر طالبہ کی حمایت کرتی ہے جس نے اپنی زندگی خطرے میں ڈالتے ہوئے بچوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی۔ صدر مملکت نے دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ملالہ یوسفزئی کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر نے کہا کہ ملالہ نے اندھیروں کی قوتوں کے سامنے بہادری کے ساتھ کھڑے ہو کر لڑکیوں کے حقوق کیلئے بیداری پیدا کرنے کیلئے انتھک جدوجہد کی۔
وزیراعظم محمد نواز شریف نے بھی اپنے تہنیتی پیغام میں ملالہ یوسفزئی اور کیلاش ستیارتھی کو امن کا نوبل انعام حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی دنیا کے لئے پاکستان کی طرف سے امن کی سفیر ہیں۔ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت بن گئی ہیں۔
چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ سینیٹر صابر علی بلوچ نےبھی ملالہ یوسفزئی کو نوبل انعام حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ انھوں نے اپنے الگ الگ تہنیتی پیغامات میں سوات کی طالبہ ملالہ یوسفزئی کو بچیوں کی تعلیم کے لئے اہم کردار ادا کرنے پر عالمی نوبل انعام حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔


 

 




ٹیگز:

متعللقہ خبریں