حکومت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار

وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے ۔عمران خان نے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے ۔

144163
حکومت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار


وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہےلیکن انہوں نے پی ٹی آئی سے احتجاجی مظاہرے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر یہ اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان بھی اپنی مذاکراتی ٹیم کا اعلان کریں۔ حکومت کی مذاکراتی ٹیم میں ن لیگ کے رہنما احسن اقبال بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ اسحاق ڈار نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر قانونی تھا۔ کسی بھی منتخب وزیراعظم کو اس طرح کی خواہش پر اقتدار سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔
عمران خان نے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے لیکن جبکہ شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا آغاز وہیں سے دوبارہ شروع ہونا چاہئے جہاں سے معطل ہوا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں