شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب میں کامیابی

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ نقل مکانی کرنے والے افراد نے پاکستان کے استحکام کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں اور ان کی گھروں کو واپسی پر ایک بہتر علاقے کی تعمیر نو کے ذریعے ان ضروریات کا خیال رکھاجائے گا۔

142867
شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب  میں کامیابی

وزیراعظم محمد نوازشریف نے اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاہے کہ نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ اجلاس میں آپریشن ضرب عضب کے دوران عارضی طور پر نقل مکانی کرنیو الے افراد کی بحالی اور آپریشن سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیراعظم نے اُمید ظاہر کی کہ اس آپریشن کے نتیجے میں امن کی بحالی سے پورے خطے میں امن کو یقینی بنانے میں مددملے گی ۔ اُنہوں نے کہا کہ نقل مکانی کرنے والے افراد نے پاکستان کے استحکام کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں اور ان کی گھروں کو واپسی پر ایک بہتر علاقے کی تعمیر نو کے ذریعے ان ضروریات کا خیال رکھاجائے گا۔ اجلاس میں بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، وزیرخزانہ اسحق ڈار ، خیبرپختونخوا کے گورنر سردار مہتاب احمد خان ، ریاستوں اور سرحدی اُمور کے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ ، اُمور خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز نے شرکت کی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں