پاکستان تیسری دنیا کی ایک ابھرتی ہوئی معیشت:صدر ممنون

صدر ممنون حسین نے کراچی میں مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے 30 ویں کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈزکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آزمائشوں، پیچیدہ عالمی حالات، سیاسی بے چینی اور عسکریت پسندی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے عدم استحکام کے باوجود روشن امکانات کی دہلیز پر آپہنچا ہے۔

140099
پاکستان تیسری دنیا کی ایک ابھرتی ہوئی معیشت:صدر ممنون

صدر ممنون حسین نے کراچی میں مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے 30 ویں کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈزکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آزمائشوں، پیچیدہ عالمی حالات، سیاسی بے چینی اور عسکریت پسندی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے عدم استحکام کے باوجود روشن امکانات کی دہلیز پر آپہنچا ہے۔ پاکستان تیسری دنیا کی ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے جس میں ترقی کے بے پناہ امکانات ہیں ۔ ترقی کے ان مواقع کی وجہ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع، محنتی کاروباری طبقے کی خدادادقابلیت اور قدرت کی طرف سے عطا کیے گئے بیش بہاانعامات ہیں۔ پاکستانی معیشت اور اس کے کارپوریٹ سیکٹر کی یہی خوبی ہے جس کے پیش نظر دنیا کے ہر معتبر جائزے میں پاکستانی معیشت کی ترقی کی غیر مبہم الفاظ میں پیش گوئی کی جاتی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ان سیاسی اور غیر سیاسی عوامل سے بھی خبردار کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ترقی اور خوش حالی کے اس عمل میں رکاوٹیں پیش آسکتی ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ اس امر میں توکوئی شبہ نہیں ہے کہ ملک اقتصادی مسائل کاشکار ہے لیکن ان مسائل پر قابو پانے کے لیے جو پالیسی اختیار کی گئی ہے اس کے بہتر نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ حال ہی میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات بڑے اعتماد سے عوام تک منتقل کیے ہیں۔ حالات مختلف ہوتے تو حکومت اس مدسے بچنے والے پیسے اپنی ضروریات یامالی خسارے کو پوراکرنے کے لیے استعمال کرتی لیکن حکومت نے ایسا نہیں کیا ۔اس سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت کو اپنی پالیسیوں پر بھی اعتماد ہے اور یہ بھی یقین ہے کہ وہ اپنی ضروریات اور خسارے اپنی کامیاب معاشی حکمت عملی کے ذریعے پورے کرلے گی۔
صدر ممنون حسین نے کہا کہ یورواورسکوک بانڈز کی فروخت کے موقع پر بھی حکومت کی پالیسیوں پردنیا کا اعتماد سامنے آیا ہے۔ ان رجحانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک معاشی اعتبار سے درست راستے پر گامزن ہے۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ یہ پالیسیاں برقرار رہیں تو مہنگائی میں کمی ہوگی اور معاشی اشاریوں میں مزید بہتری آئے گی
صدر ممنون حسین نے کہا کہ فاٹا سمیت ملک کے مختلف حصے خاص طور پر ملک کا معاشی مرکز کراچی طویل عرصے سے بدامنی اور عدم استحکام کا شکارہے۔ ان مسائل سے نمٹنے کے لیے آپریشن ضرب عضب سمیت کئی کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں