امریکہ نے پاکستان کی ایک سال کی مشروط مالی امداد کی توسیع کردی

متحدہ امریکہ کی کانگرس نے پاکستان کی جانب سے کامیابی سے کیے جانے والے آپریشن ضرب عضب کے بعد شدت پسندوں کے خلاف کاروائی کو جاری رکھنے کے لیے مالی امدا کو مزید ایک سال کے لیے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

138100
امریکہ نے پاکستان کی ایک سال کی مشروط مالی امداد کی توسیع کردی

متحدہ امریکہ کی کانگرس نے پاکستان کی جانب سے کامیابی سے کیے جانے والے آپریشن ضرب عضب کے بعد شدت پسندوں کے خلاف کاروائی کو جاری رکھنے کے لیے مالی امداد کو مزید ایک سال کے لیے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ توسیع دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو کو سراہتے ہوئے دی گئی۔
کانگرس نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی امداد کی تجویز پیش کی ہے۔ واضح رہے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کیے جانے والے اخراجات کی مد میں امریکہ امدادی فنڈ کی رقم فراہم کرتا ہے۔
پاکستان کو اس فنڈ میں سے رواں سال اکتوبر میں 370 ملین ڈالر مل گئے تھے جہاں فنڈ کو سالانہ بنیادوں پر چار اقساط میں دیا جاتا ہے۔
امریکی سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کی جانب سے جاری کیے گئے حتمی اعلامیے کے مطابق پاکستان کے لیے امدادی فنڈ میں امریکی مالی سال 2015 تک توسیع کردی گئی ہے۔
یہ رقم اس وقت تک پاکستان کو نہیں مل سکے گی جب تک امریکی ڈیفنس سیکریٹری کانگریس ڈیفنس کمیٹی کو اس بات کی یقین دہانی نہ کرا دیں کہ پاکستان نے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کی مدد سے پاکستان میں حقانی نیٹ ورک محفوظ ٹھکانے ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی آزادانہ نقل و حرکت بھی ناممکن بنا دی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں