دہشت گردی کی وجہ سےپاکستان کو 80 ارب ڈالر کا نقصان

وزارت داخلہ نے دہشتگردی سے ہونے والے نقصان سے متعلق قومی اسمبلی میں رپورٹ پیش کردی جس کے مطابق دہشتگردی کیخلاف 10 سالہ جنگ کے دوران 50 ہزار پاکستانی شہریوں نے جان کی قربانی دی جب کہ اس دوران ملک کو 80 ارب ڈالر کا نقصان ہوا

138071
دہشت گردی کی وجہ سےپاکستان کو 80 ارب ڈالر کا نقصان

پاکستان کی وزارت داخلہ نے دہشتگردی کی وجہ سے پاکستان کو اٹھائے جانے والے نقصان بارے میں قومی اسمبلی میں رپورٹ پیش کردی ہے۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف 10 سالہ جنگ کے دوران 50 ہزار پاکستانی شہریوں نے جان کی قربانی دی جب کہ اس دوران ملک کو 80 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔
رپورٹ کے مطابق سندھ میں شہیداورزخمی ہونیوالوں کیلیے28.9 ملین روپےمعاوضہ منظورکیاگیا جبکہ خیبرپختونخوا میں نقصانات کیلیے45.33 ملین روپے، بلوچستان میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 481 ملین، فاٹا میں شہید اور زخمیوں کیلیے 495.06 ملین روپے کا معاوضہ منظور کیا جبکہ نقصانات کے ازالے کے لئے 17 ہزار 364 ملین روپے معاوضہ منظور کیا گیا۔
وزارت داخلہ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں پنجاب میں 10، سندھ میں 12 اور اسلام آباد میں دہشتگردی سے 2 پولیس اہلکارجاں بحق ہوئے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں