نواز شریف افغانستان کانفرنس میں پاکستان کا موقف پیش کریں گے

لندن میں افغانستان کے موضوع پر شروع ہونے والی کانفرنس میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف خطاب کریں گے اور افغانستان کے موضوع سے متعلق پاکستان کے موقف کو پیش کریں گے۔ وزیراعظم کانفرنس میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پر شرکت کررہے ہیں

136747
نواز شریف  افغانستان کانفرنس میں پاکستان کا موقف پیش کریں گے

لندن میں افغانستان کے موضوع پر شروع ہونے والی کانفرنس میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف خطاب کریں گے اور افغانستان کے موضوع سے متعلق پاکستان کے موقف کو پیش کریں گے۔
کانفرنس کے موقع پر نواز شریف برطانوی وزیر داخلہ ،برطانوی بین الاقوامی تعلقات کے وزیر اور امریکی وزیر خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم کے قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جس میں مختلف شعبوں میں وسیع تر علاقائی تعاون سے متعلق مواقع اور ان کی راہ میں حائل چیلنجوں سے متعلق معاملوں پر غور کیا جائے گا۔
وزیراعظم کانفرنس میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پر شرکت کررہے ہیں۔ افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف برطانوی وزیر داخلہ تھریسا مے ،برطانوی بین الاقوامی تعلقات کے وزیر جسٹن گرنینگ اور امریکی وزیر خارجہ جا ن کیری سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں