وزیراعظم محمد نواز شریف کی لندن میں صحافیوں سے بات چیت

وزیراعظم نواز شریف برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پر افغانستان سے متعلق کل شروع ہونے والی کانفرنس میں شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے ہیں ۔

135435
وزیراعظم محمد نواز شریف  کی  لندن  میں  صحافیوں سے بات چیت

وزیراعظم نواز شریف برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پر افغانستان سے متعلق کل شروع ہونے والی کانفرنس میں شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے ہیں ۔برطانیہ اور افغانستان مشترکہ طور پر اس کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔ برطانیہ کے دورے کے دوران وزیراعظم برطانوی قیادت اور عالمی بینک کے عہدیداروں سے بھی بات چیت کریں گے۔
وزیراعظم محمد نواز شریف نے لندن پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کےعوام نے تحریک انصاف کو ووٹ دیئے لیکن صوبے میں برا نظم ونسق انتہا پر پہنچ چکا ہے۔حکومت تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن یہ مذاکرات تعمیری اور بامقصد ہونے چاہئیں۔ حکومت بات چیت سے راہ فرار اختیار نہیں کررہی لیکن کسی دھمکی میں آکر مذاکرات نہیں کرے گی۔عمران خان کی ملک میں شہروں کو بند کرنے کی اپیل مناسب نہیں ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کاامن ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ اپنی ملاقات کو انتہائی مثبت اور حوصلہ افزاء قرار دیا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت پاکستانی تارکین وطن کی مشکلات سے آگاہ ہے اور ان کے حل پر توجہ دے رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں