حکومت کی 5 دسمبر تک چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کی یقین دہانی

چیف جسٹس ناصر الملک نے کہا ہے کہ مستقل چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہ ہوئی تو وزیراعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کیخلاف کارروائی کرینگے ، سماعت ملتوی ہونے سے یہ سمجھیں کہ پیر تک مہلت مل گئی ، تقرری پانچ دسمبر تک ہو جانی چاہئے

210995
حکومت کی 5 دسمبر تک چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کی یقین دہانی

حکومتِ پاکستان نے سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر تقرر کیس کی سماعت کے 5 دسمبر تک عہدے پر تقرری کی یقین دہانی کرادی ہے جس کے بعد سماعت 5 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔
چیف جسٹس ناصر الملک نے کہا ہے کہ مستقل چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہ ہوئی تو وزیراعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کیخلاف کارروائی کرینگے ، سماعت ملتوی ہونے سے یہ سمجھیں کہ پیر تک مہلت مل گئی ، تقرری پانچ دسمبر تک ہو جانی چاہئے۔ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر چیف الیکشنر کمشنر کے نام پر اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں ۔ پانچ دسمبر تک چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا عمل مکمل ہو جائے گا۔
چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر 5 دسمبر تک تقرری نہ کی گئی تو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو نوٹس جاری کرنے کا جائزہ لیں گے جبکہ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے لئے پہلے ہی حکم دے چکے ہیں اگر پانچ دسمبر تک مستقل چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہ ہوئی تو وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے خلاف عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر کاروائی کریں گے ۔ عدالت نے سماعت آٹھ دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ سماعت ملتوی کیے جانے کو یہ نہ سمجھا جائے کے پیر تک مہلت مل گئی ، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پانچ دسمبر تک ہو جانی چاہئے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں