ضرب عضب آپریشن کے دوران 17 دہشت گرد ہلاک

ٓئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علی الصبح شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 17 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں غیرملکی دہشتگرد بھی شامل ہیں

210892
ضرب عضب آپریشن کے دوران 17 دہشت گرد ہلاک

پاک فضائیہ کے طیاروں کی شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے دوران 17 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علی الصبح شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 17 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں غیرملکی دہشتگرد بھی شامل ہیں۔
شمالی وزیر ستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی ۔ کارروائی کے دوران شدت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران سترہ دہشت گرد مارے گئے
دوسری طرف ہنگو کے علاقے شیرین درہ میں شدت پسندوں نے سیکورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں 12 شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔ وادی تیرا میں‌ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں‌ سات دہشتگرد ہلاک ہو گئے.

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں