گزشتہ انتخابات میں پچپن لاکھ جعلی ووٹ ڈالے گئے:عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ 2013میں منعقدہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن نے پچپن لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھپوائے تھے

209332
گزشتہ انتخابات میں پچپن لاکھ جعلی ووٹ ڈالے گئے:عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ 2013میں منعقدہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن نے پچپن لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھپوائے تھے اور یہ ووٹ مسلم لیگ نواز اور دوسری جماعتوں کے امیدواروں کے حق میں ڈالے گئےتھے۔
عمران خان نے 14 اگست سے اسلام آباد میں پارلیمان کے سامنے مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف دھرنا دے رکھا ہے۔
انھوں نے گزشتہ روز نیوزکانفرنس میں انتخابی دھاندلیوں کے نئے ثبوت سامنے لانے کا اعلان کررکھا تھا۔
انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حسب سابق الزامات تو بہت لگائے ہیں لیکن کوئی بھی نیا ثبوت فراہم نہیں کیا ہے اور نہ یہ بتایا ہے کہ انھوں نے یہ اعدادوشمار کہاں سے حاصل کیے ہیں اور ان میں سچائی کہاں تک ہے۔
انھوں نے مئی 2013 میں منعقدہ عام انتخابات کے لیے قائم کی گئی عبوری حکومتوں ،الیکشن کمیشن آف پاکستان ،ملک کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اور عدالت عظمیٰ کے ریٹائرڈ سینیر جج خلیل الرحمان رمدے پر دھاندلیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ سب پی ٹی آئی کو ہرانے کے لیے ملے ہوئے تھے۔
پی ٹی آئی کے چئیرمین نے اللہ کو تھرڈ امپائر قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے 18 سال جدوجہد اس لیے نہیں کی کہ ملک میں مارشل لا آ جائے۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے دھرنا تو ابھی شروع ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ سابق حکمراں پیپلز پارٹی نے صوبہ سندھ اور مسلم لیگ ن نے پنجاب میں دھاندلی کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں