وزیر اعظم نواز شریف کا سارک کانفرس سے خطاب

پاکستانی وزیر اعظم نے خطے کو ایک خوشحال اور پر امن علاقہ بنانے کی خاطر مشترکہ تعاون اور کوششوں کی ضرورت پر زور دیا

206527
وزیر اعظم نواز شریف کا سارک کانفرس سے خطاب

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں "سارک" کا سالانہ اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔
پاکستان کے وزیرِ اعظم نواز شریف نے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا کو تنازعات سے پاک خطہ دیکھنے کے خواہشمند ہیں جہاں غربت، جہالت، بیماری اور بےروزگاری جیسے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں۔
اس تنظیم کو امن اور خوشحالی کے لیے جنوبی ایشیائی عوام کی امنگوں کی ترجمان قرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ خطے میں غربت اور جہالت جیسے مسائل سے نمٹنے اور قدرتی آفات اور دہشت گردی سے بچنے کے لیے تمام رکن ممالک کو تعاون کرنا ہوگا اور معلومات کا تبادلہ کرنا ہوگا۔
"امن اور خوشحالی کے لیے مربوط تعاون"کے زیر ِ عنوان سارک کانفرنس سے خطاب میں نواز شریف نےمزید کہا کہ سارک ممالک کی ترقی ایک دوسرے سے جڑی ہے اور اس خطے میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد رہتی ہے لیکن رکن ممالک کے درمیان مضبوط روابط کی کمی کا نتیجہ باہمی تجارت کے حجم میں کمی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ویزہ شرائط میں نرمی سے خطے میں اقتصادی تعاون کی شرح بڑھ سکتی ہے اور رکن ممالک میں مذہبی اور ثقافتی ہم آہنگی ہونی چاہیے۔
پاکستانی وزیراعظم نے نیپال کی حکومت اور عوام کو کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے 19 ویں سارک کانفرنس کی میزبانی کی پیشکش بھی کی۔
اطلاع کے مطابق نواز شریف دور روزہ سربراہ کانفرنس کے دوران متعدد ممالک کے سربراہانِ مملکت سے بھی ملیں گے لیکن خبر رساں ادارے اے ایف پی کا کہنا ہے کہ ان کی بھارتی وزیرِ اعظم سے جس ممکنہ ملاقات پر دنیا بھر کی نظریں لگی ہوئی تھیں وہ ممکن نہیں بن سکے گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں