صدر مملکت ممنون حسین کا ایئر یونیورسٹی میں خطاب

صدر ممنون حسین نے کہا کہ توانائی کے فقدان نے نہ صرف عام آدمی کی زندگی کو متاثر کیا ہے بلکہ یہ ملک کی اقتصادی ترقی کی راہ میں بھی رکاوٹ ہے۔

204023
صدر مملکت ممنون حسین کا  ایئر یونیورسٹی میں خطاب

صدر مملکت ممنون حسین نے ایئر یونیورسٹی میں توانائی نظام اور پالیسیوں کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا ۔ انھوں نے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے توانائی کی پیداوار کے پائیدار اور مستعد نظام کو بنیادی تقاضا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت توانائی کی قلت کے مسئلے کی شدت سے بخوبی آگاہ ہے اور ملک میں پائیدار، محفوظ، سستی اور ماحول دوست توانائی کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ توانائی قومی معیشت کے لئے ناگزیر ہے۔توانائی کے فقدان نے نہ صرف عام آدمی کی زندگی کو متاثر کیا ہے بلکہ یہ ملک کی اقتصادی ترقی کی راہ میں بھی رکاوٹ ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں