پشاور میں دھماکہ، دو فوجی ہلاک دو زخمی

پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں ورسک روڈ پر ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم دو فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

200045
پشاور  میں دھماکہ، دو فوجی ہلاک دو زخمی

پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں ورسک روڈ پر ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم دو فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کی اطلاع کیمطابق چھ فوجی اہلکار پشاور سے ورسک جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔دھماکہ خیز مواد سڑک کے کنارے کھڑی ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اورجب فوجی گاڑی وہاں سے گزری تو دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہوگئی ہے ۔اس دھماکے سے دو فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں جنھیں سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔پشاور میں حالیہ چند ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر یہ دوسرا حملہ ہے۔اس سے پہلے ستمبر میں پشاور شہر میں فرنٹیئر کور کے ایک بریگیڈیئر کی گاڑی کو بھی خودکش حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا اور اس حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں