سیالکوٹ: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے جبکہ پاکستان نے بھی اس کا منہ توڑ جواب دیا ہے

190813
سیالکوٹ: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے جبکہ پاکستان نے بھی اس کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔
اطلاع کے مطابق سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر پر بھارتی سرحدی فوج نے علی الصبح بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کا سلسلہ شروع کردیااس سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم گولہ باری اور فائرنگ سے لوگوں کی املاک اور مویشیوں کو نقصان پہنچا ہے،
بھارتی جارحیت پر رینجرز کے جوانوںٕ نے بھی ملک کے دفاع میں کوئی کسر باقی نہ رکھی اور بھرپور جوابی کارروائی کرکے بھارتی بندوقوں اور توپوں کو خاموش کرادیا۔
واضح رہے کہ بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر مسلسل اشتعال انگیزی جاری ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں