ٹی آر ٹی انٹر نیشنل میڈیا ٹریننگ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچ گیا

ترکی کے بحرہ روم کے ساحلی شہر انطالیہ میں تین نومبر سے شروع ہونے والا انٹرنیشنل میڈیا ٹریننگ پروگرام چودہ نومبر آج اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ اس پروگرام کا اہتمام ترکی ریڈیو اور ٹیلی ویژن (TRT) کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع کیا گیا تھا

189645
ٹی آر ٹی انٹر نیشنل میڈیا ٹریننگ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچ گیا

ترکی کے بحرہ روم کے ساحلی شہر انطالیہ میں تین نومبر سے شروع ہونے والا انٹرنیشنل میڈیا ٹریننگ پروگرام چودہ نومبر آج اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ اس پروگرام کا اہتمام ترکی ریڈیو اور ٹیلی ویژن (TRT) کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا تھا۔
انٹرنیشنل میڈیا ٹریننگ پروگرام میں 38 ممالک کے دو سو کے لگ بھگ مندوبین نے شرکت کی جس میں پاکستان کے وفد کی قیادت ریڈیو پاکستان کی ڈائریکٹر جنرل ثمینہ پرویز نے کی جبکہ ریڈیو پاکستان دیگر نمائندوں میں ریاست خان جدون، زائد حسین ، خان زیب احمد، اویس افضل شامل تھے۔ پاکستان ٹی وی کی نمائندگی عارف نور، جنگ گروپ کی نمائندگی فاضل جمیلی اور ڈان گروپ کی نمائندگی سید امتیاز احمد نے کی۔
پاکستانی وفد نے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بھر پور طریقے سے حصہ لے کر تمام شرکا ء کو بڑا حیران کیا۔
کل رات منعقد ہونے والی الواداعی تقریب میں پروگرام میں شر کت کر نے والے تمام اراکین نے مل کر ترکی کے گانے گائے۔
ریڈیو پاکستان سے تعلق رکھنے والے مشہور ڈی جے اویس افضل نے بارش مانچو کو ترکی میں گانا گا کر سب کو حیران کردیا اور پھر تمام شرکا نے بارش مانچو کے اس نغمے کو کورس کی شکل میں پیش کیا جسے بے حد پسند کیا گیا۔
اس تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمان تقریباً بارہ روز کے انطالیہ میں قیام اور انطالیہ کی فضا سے بھر پور استفادہ حاصل کرنے کے بعد اپنے اپنے ملک روانہ ہو رہے ہیں لیکن ان کے دلوں میں ٹی آر ٹی کی محبت ہمیشہ موجود رہے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں